گورنر خیبرپختونخوا کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنیکا چیلنج

گورنر خیبرپختونخوا کا تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنیکا چیلنج

پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی،یہ میڈیا پر بڑھکیں مارتے ،چھپ رہے ہیں

پشاور (اے پی پی،دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے آئین کو نہیں مانے گا، اس سے کوئی بات نہیں ہوگی، ہمیں پاکستان اور خیبرپختونخوا میں امن لانا ہے ۔پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کو لانگ مارچ کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ نہیں کرسکتی، یہ ابھی اسلام آباد جانے سے چھپ رہے ہیں، چھپنے کے لیے گرفتاریاں دے رہے ہیں ، جب میدان سجے گا تو پھر بات ہوگی،گورنر نے کہا کہ یہ صرف میڈیا پر بڑھکیں مارتے ہیں، عوام ان کے ساتھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو کنٹرول کریں گے۔

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، دہشتگردی کو کنٹرول کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ،ویسے بھی صوبے میں دہشت گردی کے سنگین حالات ہیں،ایسے حالات میں سیاسی مارچ کی کوئی گنجائش نہیں،4 اکتوبر کو بھی مارچ نہیں ہوگا۔ انہوں نے دہشت گردی کا الزام افغانستان پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی افغانستان سے آ رہی ہے ، ایسی صورتحال میں افغانستان کے ساتھ بارڈر کیسے کھولا جا سکتا ہے ،گورنر راج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے ،وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کے بارے میں کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خود کو اتنا کمزور سمجھتے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...