علاقائی راہداریوں کو اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا، احسن اقبال

 علاقائی راہداریوں کو اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا، احسن اقبال

ٹرانسپورٹ، ڈیجیٹل روابط، توانائی قدرتی آفات سے تحفظ کا مربوط نظام ناگزیر ہے ریل فریٹ، ڈرائی پورٹس ،بندرگاہوں کو مؤثر انداز میں جوڑنا ہوگا، کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (دنیا نیوز، آئی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ علاقائی راہداریوں کو اگلی نسل کے اقتصادی کوریڈورز میں تبدیل کرنا ہوگا، جس کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، ڈیجیٹل روابط، توانائی اور قدرتی آفات سے تحفظ کا مربوط نظام ناگزیر ہے ،25ویں وسط ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (کئیریک) وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 2027 میں کئیریک کی چیئرمین شپ سنبھالنے اور 26ویں وزارتی کانفرنس کی میزبانی کے لئے تیار ہے ، سڑکوں، جدید سرحدی سہولیات، ریل فریٹ، ڈرائی پورٹس اور بندرگاہوں کو مؤثر انداز میں باہم مربوط کرنا ضروری ہے ،دریں اثنا احسن اقبال نے کئیریک کیپیٹل مارکیٹس ڈویلپمنٹ فورم اور آسیان کیپیٹل مارکیٹس فورم کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کئے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...