صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جارہے:چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

صاف  چلی  شفاف  چلی  حکومت  میں  بھی  بھتے  مانگے  جارہے:چیف  جسٹس  پشاور  ہائیکورٹ

آپ کو اے جی آفس سے ہٹایا، اب بھی ان کیلئے پیش ہو رہے ؟ ایک بندہ کام کا تھا اسے بھی ہٹا دیا:جسٹس ایس ایم عتیق شاہ بھتہ دینے سے انکار کیا اس لیے نکالا گیا:انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں کامران بنگش کی ضمانت

پشاور (اے پی پی)پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش کی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔ کامران بنگش کی طرف سے انعام یوسفزئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کامران بنگش کو ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں نامزد کیا گیا اور انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو تو انہوں نے اے جی آفس سے ہٹایا، اب بھی ان کیلئے پیش ہو رہے ہیں؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اے جی آفس میں ایک بندہ کام کا تھا اسے بھی ہٹا دیا۔ انعام یوسفزئی نے بتایا کہ ہم نے بھتہ دینے سے انکار کیا اس لیے نکالا گیا۔ چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دئیے کہ تعجب ہے ، صاف چلی شفاف چلی حکومت میں بھی بھتے مانگے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...