چینی صدر کا تائیوان سے قومی اتحاد پر زور، بیرونی مداخلت روکنے کا اعلان

چینی صدر کا تائیوان سے  قومی اتحاد پر زور، بیرونی  مداخلت روکنے کا اعلان

بیجنگ(اے ایف پی)چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان سے دوبارہ اتحاد کی کوششیں آگے بڑھانے پر زور دیا ہے ۔

قومی دن سے ایک روز قبل خطاب میں شی جن پنگ  نے تائیوان کے معاملے پر بیرونی مداخلت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے تائیوان میں تبادلے اور تعاون بڑھایا جائے ۔ انہوں نے تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کے خلاف کارروائی اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کی مخالفت پر زور دیا۔ چین تائیوان کو اپنی سرزمین کا حصہ قرار دیتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ملانے کے لیے طاقت کے استعمال کا آپشن بھی برقرار رکھتا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...