ریسکیوکیلئے فنڈ ز جمع کرنے کیلئے 296کتوں کی پول پارٹی
کارسن سٹی (نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیواڈا میں 296کتے ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئے ایک واٹر پارک میں ہونے والی پول پارٹی میں شریک ہوئے ۔
ڈوڈل پالوزا 2026 نامی پول پارٹی لاس ویگاس کے کاؤاوبنگا کینین ویگاس واٹر پارک میں ہوئی ، اس موقع پر کتے پارک کے ویو پول، سپلش پیڈ اور دیگر کم گہرے پانی والے علاقوں میں تیراکی کرکے لطف اندوز ہوئے ۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک نمائندے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی اور تصدیق کی کہ یہ ایونٹ کتوں کی پول پارٹی میں سب سے زیادہ شرکت کا نیا ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 277 کتوں کی شرکت کا تھا، جو مئی میں فلوریڈا کے ایک پارک میں تقریب میں قائم کیا گیا تھا۔تقریب نیشنل ڈاگ ویک کے موقع پر ہوئی اور اس کے ذریعے ڈوڈل ریسکیو یو ایس اے کیلئے فنڈز بھی جمع کئے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments