وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن : نوید احمد بلامقابلہ چیئرمین منتخب
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) میں نوید احمد بلامقابلہ چیئرمین، فاد وحید سینئر وائس چیئرمین جبکہ شیخ آصف سعید وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔۔۔
جبکہ عبدالرزاق کو ایسوسی ایشن کا پیٹرن ان چیف مقرر کر دیا گیا۔ نومنتخب عہدیداروں کا اعلان چیئرمین شیخ عمر ریحان اور پیٹرن عبد الرزاق کی زیر صدارت 81 ویں اجلاس عام میں کیا گیا۔تقریب میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، نائب صدر عبدالمہیمن خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ چیئرمین شیخ عمر ریحان نے اس موقع پر سال 2026-28 کی دو سالہ مدت کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 21 رکنی ایگزیکٹوممبران کا بھی اعلان کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments