بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

 بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

راولپنڈی، مظفر آباد (خصوصی نامہ نگار، بیورو رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر میں پارٹی کی تنظیم نو کی ہدایات جاری کرتے ہوئےچار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔۔۔

 کمیٹی میں سید نیئر حسین بخاری، ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور عاجز دھامرا شامل ہیں ، کمیٹی آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کا دورہ کر کے پارٹی کارکنان سے مشاورت کرے گی ، کمیٹی دوروں اور مشاورتی عمل کے بعد اپنی سفارشات بلاول بھٹو کو پیش کرے گی، کمیٹی سفارشات کی روشنی میں پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...