سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو فیملی بلانے کی اجازت دینے کا اعلان

سعودی عرب کا ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو  فیملی بلانے کی اجازت دینے کا اعلان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے ہنر مند غیر ملکی ورکرز کو ورک پرمٹ کے ساتھ فیملی ویزا پراسیس کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارتِ خارجہ اور وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی کے تعاون سے ہنرمند غیر ملکی ورکرز کو اب اپنے اہلِ خانہ کو مملکت بلانے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ایس پی اے کے مطابق اہل زیرِ کفالت افراد میں شریکِ حیات، 25 سال سے کم عمر بیٹے اور غیر شادی شدہ بیٹیاں شامل ہیں، یہ افراد گھر کے سربراہ کے ورک ویزے کے مراحل مکمل ہونے کے ساتھ ہی اپنے انٹری ویزے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...