عمران کی بہنوں کو سہولیات فراہمی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
نورین کودوائیاں ،کپڑے ، کتابیں اور کھانے کی اشیا دینے کا حکم دیا جائے ،وکیل لاہور ہائیکورٹ نے 12اکتوبرکو رپورٹ طلب کر لی ،علیمہ کی درخواست نمٹا دی
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظر بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے سرکاری وکیل کی رپورٹ پر علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست نمٹا دی، جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز اور عظمیٰ خان کی بیٹی سکینہ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی ، عدالت نے نورین نیازی اور عظمٰی خان کو جیل میں بنیادی سہولیات دینے سے متعلق 12 اکتوبر کو رپورٹ طلب کرتے ہوئے قرار دیاکہ آپکو کپڑے بھی دئیے ،دوائیاں بھی دیں باہر جا کر آ پ نے کہا کچھ نہیں دیا، وکیل نے جواب دیا یہ کہا تھا کہ یہ چیزیں عدالتی حکم پر د ی گئیں، نورین نیازی کو بھی کتابیں ، ادویات سمیت بنیادی چیزیں دینے کا حکم دیا جائے ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا چیزیں چا ہئیں لکھ کردیں جس چیز کا آرڈر ہم کریں گے وہی جیل کے اند ر جائیں گی، وکیل نے بتایا کہ دوائیاں ،کپڑے ، کتابیں اور کھانے پینے کی اشیا دینے کا حکم دیا جائے ، جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دئیے کہ کھانے پینے کی چیزوں کی اجازت نہیں دے سکتے ،وکیل نے استدعا کی کہ مرکزی کیس جو نظر بندی سے متعلق ہے وہ بھی سن لیں ،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے دوائیاں کپڑے تو پہنچا دیں پھر یہ بھی سن لیں گے ، مرکزی درخواست پر دلائل دینے ہیں تو پھر متفرق درخواستیں رہنے دیں،سوچ لیں آپ نے کیا کرنا ہے ؟ دوران سماعت سرکاری وکیل نے علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں درخواست زیر التوا ہے ، جس پر عدالت نے علیمہ خان کی نظری بندی کی درخواست نمٹا دی جبکہ ،عظمی خان ،نورین نیازی کو جیل میں سہولیات سے متعلق درخواستوں پر کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments