اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، 41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج میں مندی برقرار، 41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

سرمایہ کاروں کے مزید 28ارب 46کروڑ 57لاکھ 25ہزار روپے ڈوب گئے ابتدا میں تیزی بھی رہی، انڈیکس 167089.27پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

کراچی(کامرس رپورٹر)سیاسی کشیدگی اور شرح سود بڑھنے کے واضح اشارے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا۔ مندی کے سبب 41فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 28ارب 46کروڑ 57لاکھ 25ہزار 088 روپے ڈوب گئے کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 692پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 68ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تھی ایک موقع پر 604 پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں ریفائنری سیکٹر ودیگر شعبوں کی خریداری سرگرمیوں سے مندی کی شدت میں کمی واقع نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 352.63پوائنٹس کی کمی سے 167089.27 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30انڈیکس 142.15پوائنٹس کی کمی سے 49841.71 پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 155.10 پوائنٹس کی کمی سے 101117.40 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 45.72پوائنٹس کی کمی سے 240372.42  پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 15.43فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 30 کروڑ 94لاکھ 12 ہزار 240 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 497کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 243 کمپنئوں کے بھاو میں اضافہ 203 کمپنئوں کے داموں میں کمی اور 51 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...