ایف پی سی سی آئی:اسلامی ممالک میں اقتصادی انضمام مضبوط بنانے پرزور

ایف پی سی سی آئی:اسلامی ممالک میں اقتصادی انضمام مضبوط بنانے پرزور

57ممالک میں روزگار، سرمایہ کاری، پائیدار ترقی کے مواقع موجود ہیں، قرۃ العین کاروباری اداروں میں براہ راست رابطہ، مشترکہ منصوبوں کوفروغ دینا ہوگا، خطاب

کراچی (آئی این پی)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نائب صدر قرۃ العین نے اسلامی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں، سیاحت اور کاروباری روابط کو فروغ دے کر اقتصادی انضمام مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 57 مسلم ممالک کی مشترکہ اقتصادی صلاحیت روزگار، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کے بے پناہ مواقع فراہم کرتی ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ اسلامک اکانومی سمٹ ود ڈپلومیٹس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر قرۃ العین نے کہا کہ اسلامی ممالک کو روایتی دوطرفہ تجارت سے آگے بڑھ کر ایک مربوط اقتصادی شراکت داری قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مقصد کے لیے کاروباری اداروں کے درمیان براہِ راست روابط، مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری میں شراکت داری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور بہتر رابطہ کاری کو فروغ دینا ہوگا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی اور ٹڈاپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد چڈھر نے کہا کہ حکومت مسلم ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کی کوششوں کی مکمل حمایت کریگی۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی ممالک میں تجارت کو کلیدی ترجیح بنایا جانا چاہیے۔ پاکستان کو مسلم ممالک سے تجارت کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...