سہ ملکی ون ڈے سیریز ، انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع
لاہور (سپورٹس رپورٹر)سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے ۔
ہیری بروک کی قیادت میں انگلش سکواڈ لندن سے اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایک بجے شروع ہوں گے ،فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرے گا،فائنل میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ اس سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments