11ویں تھل جیپ ریلی5 نومبر سے صحرائے تھل میں ہوگی
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہونے والی 11ویں تھل جیپ ریلی کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ۔
ریلی 5 سے 8 نومبر تک لیہ، کوٹ ادو اور مظفرگڑھ کے صحرائے تھل میں ہوگی، جس میں ملکی و غیر ملکی ریسرز 210 کلومیٹر طویل ٹریک پر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے ۔ ریلی کے موقع پر ثقافتی پروگرام، نیزہ بازی، بیل دوڑ، میخ اکھاڑنے کے مقابلے ، فیملی گالا اور موسیقی کی محافل بھی ہوں گی۔اس حوالے سے کمشنر اشفاق چودھری نے گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments