پہلا ٹی 20 ، شاہینوں کی جیت، آئی لینڈرز کو 4 وکٹوں سے مات
سری لنکا کے 8وکٹوں پر 182رنز،پاکستان نے 6وکٹیں گنوا کر ہدف پورا کرلیا ،کپتان صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی نصف سنچریاں
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)ٹی 20سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے آئی لینڈرز کیخلاف 4وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔ لہیروو اودرا نے 55گیندوں پر ایک چھکے 11چوکوں سے سجی 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کے ٹاپ سکورر رہے ، کمنڈو مینڈس نے 23 اور داسن شناکا نے 18 رنز بنائے ۔ کامل مشارا 6، ویلا لاگے 5، کوشل مینڈس اور سہان آراچیگے ایک، ایک رن بنا سکے ۔نسیم شاہ نے 3 اورعمران رندھاوا نے 2وکٹیں حاصل کیں ،رضا اللہ ،شاداب خان اور صائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔پاکستان نے 19ویں اوورکی 5ویں گیند پر 6وکٹیں گنوا کر 187رنزبناکر میچ جیت لیا۔مرد میدان صاحبزادہ فرحان نے 53گیندوں پر 89رنز بنائے ،ان کی اننگز میں 4چھکے اور 10چوکے شامل تھے ،فخر زمان 21رنزبناسکے ،معاذ صداقت نے 29گیندوں پر 3چھکوں اور 4چوکوں کیساتھ 50رنزکی اننگز کھیلی ۔ایشان ملنگا اور مہیش ٹھیکشانے نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments