انڈر17تین روزہ میچ ،سری لنکاکے 7وکٹوں پر 277رنز
انڈر17تین روزہ میچ ،سری لنکاکے 7وکٹوں پر 277رنز ششیتھ بندارا کے 96رنز،فہد،احسان اور یعقو ب نے 2،2وکٹیں حاصل کیں
ملتان (سپورٹس رپورٹر)واحد تین روزہ میچ میں سری لنکا انڈر 17ٹیم نے پاکستان کیخلاف پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 8وکٹوں پر 277رنزبنالئے ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے پہلے روز سری لنکا انڈر 17 کے ششیتھ بندارا نے 96 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 11 چوکے شامل ہیں۔ فہد اقبال، محمد احسان اور محمد یعقوب خان نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تین روزہ میچ میں دوسرے روز کا کھیل دونوں ٹیموں کے لئے اہمیت کا حامل ہوگا، جہاں پاکستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ باقی ماندہ وکٹیں جلد حاصل کرکے سری لنکا کے سکور کو محدود کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments