نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع
نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع آج انوِنسیبلز کا مقابلہ چیلنجرزسے ،کنکررز کی ٹیم سٹارز کے مدمقابل ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ آج سے فیصل آباد میں شروع ہوگا، جس میں 5 ٹیموں کی 75 کھلاڑی شرکت کریں گی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز انوِنسیبلز کا مقابلہ چیلنجرز جبکہ کنکررز کی ٹیم سٹارز کے مدمقابل ہوگی، دونوں میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے ۔دفاعی چیمپئن سٹارز کی قیادت طوبی حسن کریں گی جبکہ گزشتہ ایڈیشن کی رنرز اپ انوِنسیبلز کی کپتانی گل فیروزہ کے سپرد ہوگی۔ چیلنجرز کی قیادت عائشہ ظفر اور کنکررز کی کپتانی منیبہ علی کریں گی جبکہ سٹرائیکرز کی قیادت قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کریں گی۔ ایونٹ ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر 21 میچز ہوں گے ۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments