خصوصی اقتصادی زونز میں 76ارب کی سرمایہ کاری کاراستہ ہموار
ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری کے نتیجے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ستمبر میں پنجاب کے زونز میں مجموعی 34کاروباری درخواستوں کی منظوری
اسلام آباد (این این آئی)ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں خصوصی اقتصادی زونز میں 76 ارب کی سرمایہ کاری کا راستہ بن گیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی مسلسل کوششوں اور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں زیر التوا کاروباری درخواستوں کی منظوری کا عمل بھی تیز ہوگیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری اور مسلسل فالو اپ کے باعث ستمبر کے دوران پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں مجموعی طور پر 34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی جس سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی۔خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے ان منصوبوں سے ٹیکسٹائل، کیمیکلز، زرعی پروسیسنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ ان شعبوں میں 7 ہزار سے زائد ممکنہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے مسلسل سہولت کاری فراہم کررہی ہے۔ اسی سلسلے میں زیر التوا درخواستوں پر پیشرفت اور کاروباری منصوبوں کی منظوری کو اہمیت دی جارہی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں نئی سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے، جبکہ مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کیساتھ روزگار کی راہ ہموار ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments