کارکنوں کو اکیلا چھوڑنے پر آفریدی بھی آؤٹ ہوسکتے ہیں:سیٹھی

کارکنوں کو اکیلا چھوڑنے پر آفریدی بھی آؤٹ ہوسکتے ہیں:سیٹھی

وزیراعلیٰ پختونخوا عمران خان کیلئے لڑتے ہیں تو ان کیلئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی آفریدی نے سوچا کسی طرح مجھے سیاسی شہادت چاہئے :آج کی بات سیٹھی کیساتھ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ حالات ایسے بن چکے ہیں کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔ اگر لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف کرتے ہیں تو ان کیلئے دو مسئلے ہیں، ایک یہ کہ کیا وہ کارکن اکٹھے کرپائیں گے ؟ اگر نہ کرسکے تو سیاسی شکست اور بے عزتی ہوگی، اگر 10سے 20ہزار افراد اکٹھے کرلئے اور انہیں روک دیا گیا یا مارپٹائی ہوئی تو واپس آنا پڑے گا اور کارکن کہیں گے کہ ہمیں کیوں نکالا تھا۔ دنیا نیوز کے پروگرام ’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کی طرح کارکنوں کو اکیلا چھوڑ کر واپس آتے ہیں تو کارکن کہیں گے ہمیں لانگ مارچ کیلئے کیوں نکالا تھا، کارکنوں کو تنہا چھوڑنے پر گنڈاپور آؤٹ ہوگئے تھے ، سہیل آفریدی بھی  آؤٹ ہوسکتے ہیں۔

اگر وہ عمران خان کیلئے لڑتے ہیں تو ان کیلئے مشکلات پیدا ہوں گی اور نہیں لڑتے تو بھی مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا میرا خیال ہے سہیل آفریدی نے سوچا ہے کہ کسی طریقے سے مجھے سیاسی شہادت چاہئے ، کیونکہ دونوں صورتوں میں ان کیلئے مشکلات ہیں۔ اگر مارپٹائی ہوئی تو حکومت سے اڑ جائیں گے اور اگر بھاگے تو عوام سے اڑ جائیں گے ۔ ممکن ہے کسی نے انہیں مشورہ دیا ہو کہ ریاست یا وفاقی حکومت کو ایسا موقع فراہم کریں کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے یا حکومت ڈسمس کردی جائے ، پھر وہ کہہ سکیں گے کہ میں نے پوری کوشش کی مگر میری حکومت ختم کردی گئی، یہ سیاسی شہادت ہوگی۔نجم سیٹھی نے کہا کے پی میں جس طریقے سے سیاست چل رہی ہے ایسا لگتا ہے سہیل آفریدی چاہتے ہیں کہ وہاں ایمرجنسی یا گورنر راج لگے اور گرفتاریاں ہوں تاکہ وہ مشکل صورتحال سے نکل سکیں۔ وفاقی حکومت نے اب تک فیصلہ کیا ہے کہ کسی صورت لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف نہیں آنے دیا جائے گا اور اسے روکنے کیلئے جو کچھ کرنا پڑا کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی بھی نہیں چاہتی کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...