ٹرمپ کاحملہ نہ کرنے کا بیان، عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا

ٹرمپ کاحملہ نہ کرنے کا بیان، عالمی منڈی میں تیل سستا ہو گیا

برینٹ خام تیل 1.1 فیصد کمی سے 103.18 ڈالر فی بیرل پر آگیا امریکی خام تیل کی قیمت 49 سینٹ گر کر 91 ڈالر فی بیرل ہوگئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نومبر میں ہونیوالے امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہ کرنے کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں  خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، جمعرات کو نمایاں اضافے کے ایک روز بعد برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں سستے ہوگئے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کے بعد برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت تقریباً 1.1 فیصد (ایک ڈالر 10 سینٹ )کمی کے بعد 103.18 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔اسی طرح عالمی معیار کا امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)خام تیل کی قیمت بھی 49 سینٹ یعنی 0.5 فیصد کم ہونے کے بعد 91 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...