پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنیوالا پہلا ملک
وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ جنوبی کوریاپہنچ گئیں ،گلوبل اے آئی سمٹ میں شرکت کرینگی
ا سلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ پر دستخط کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہو گا، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ایک اہم سرکاری دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئی ہیں۔ وہ جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی گلوبل اے آئی اینڈ ڈیجیٹل سمٹ 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے آئی اینڈ ڈیجیٹل منسٹریل میٹنگ میں شرکت کریں گی اور ڈیجیٹل اینڈ اے آئی کمپیکٹ سے متعلق خصوصی سیشن میں پاکستان کا مستقبل کا جامع لائحہ عمل پیش کریں گی ۔ اجلاس کے دوران پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل شمولیت پر ترجیحی گفتگو کی جائے گی۔اس دوران وفاقی وزیر گوگل کے وائس پریذیڈنٹ ولسن ایل وائٹ اور ورلڈ بینک کے نائب صدر عثمان ڈیاگا سے بھی دوطرفہ ملاقا تیں کرینگی اور عالمی سطح پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل سہولیات کی یکساں فراہمی پر اظہارِ خیال کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments