سندھ کابینہ:آٹا15روپے سستا،5شہروں میں1ارب ڈالرکے منصوبے منظور
کراچی (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں عام شہریوں کے لیے آٹے کی قیمت میں فی کلوگرام 15 روپے کمی کے اقدام کے تحت محکمہ خوراک کی جانب سے۔۔۔
سرکاری گندم کے ذخیرے کی اجرا قیمت 5 ہزار روپے سے کم کرکے 4 ہزار 500 روپے فی 40 کلوگرام مقرر کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی۔اقدام سے سندھ میں گندم کی قیمتیں دیگر صوبوں کے نرخوں کے مطابق ہوجائیں گی۔کابینہ نے گنے کے کرشنگ سیزن کے آغاز کے لیے 15 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ صنعتی پارک کے قیام سمیت5شہروں میں1ارب ڈالرکے منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے سندھ ٹرسٹس ایکٹ 2020 کے تحت لیڈی ڈفرن اسپتال ٹرسٹ کی رجسٹریشن کی منظوری بھی دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments