شریف فیملی کا کام ہی چیونٹی کی طرح دریا پار کرنا:اعتزاز

شریف فیملی کا کام ہی چیونٹی کی طرح دریا پار کرنا:اعتزاز

ملکی حالات اچھے نہیں ،مولانا اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے عمران خان کی بہنوں، خواتین رہنماؤں کے ساتھ ظلم ہو رہا :گفتگو

لاہور (کورٹ رپورٹر )سینئرقانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں،شریف فیملی کا کام ہی یہی ہے وہ چیونٹی کی طرح دریا پار کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمن اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 2013 کے الیکشن میں ووٹرز کے گھر جانے کے بعد نواز شریف نے وکٹری سپیچ کی،نواز شریف نے کہا مجھے دو تہائی اکثریت چاہیے ، یہ کس کو مخاطب کیا تھا؟اس وقت 35 پنکچر لگائے گئے ،خواجہ آصف نے رات بارہ بجے کہا مجھے ہرا رہے ہیں،نواز شریف کے ساتھ میرے ساتھ بھی معاہدہ کیا گیا تھا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ،بانی سے اگر ملاقات ہوئی تو انہیں کہوں گا کہ ورکر کو مت تھکا ؤ،یاسمین راشد ،عالیہ حمزہ سمیت متعدد خواتین پہلے سے جیل میں ہیں،ہم نے لانگ مارچ کیا، میں نے دھرنا ختم کیا تو ساری قیادت میرے خلاف ہوگئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...