ایران جنگ اور مہنگائی ٹرمپ کیلئے الیکشن میں خطرہ :جوہر سلیم
امریکی صدر جنگیں نہ کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے :سابق سفیر اچانک تبدیلی ممکن ہے :فہد ہمایوں ، پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کیساتھ ‘‘
لاہور (دنیا نیوز)سابق سفیر جوہر سلیم نے کہا ہے کہ امریکی انتخا بات کے حوالے سے جو یہاں ہوا چلی ہے اس سے تبدیلی لازمی دکھائی دے رہی۔ امریکی عوام صدر ٹرمپ سے خوش نہیں، داخلی طور پر مہنگائی اس کی وجہ لیکن ایران جنگ نے اسے مزید بڑھا دیا کیونکہ امریکی عوام ایران جنگ سے بھی خوش نہیں۔ صدر ٹرمپ یہ وعدہ کر کے منتخب ہوئے تھے کہ جنگیں نہیں کریں گے لیکن اس کے الٹ ہوا اور زیادہ جنگیں ہوئیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ ‘‘ گفتگو کرتے انہوں نے مزید کہا اسی لیے میگا کانسٹیٹیونسی ٹرمپ سے ناراض ہے ، سینیٹ کی صرف 35 نشستیں ہیں، یہاں بھی ریپبلیکنز کی پوزیشن کمزور ہے ، اگر یہاں وہ ہار جاتے ہیں تو 52 بمقابلہ 48 کا توازن قائم نہیں رہے گا۔
اسسٹنٹ پروفیسر سیاسیات ٹفٹس یونیورسٹی فہد ہمایوں نے کہا امریکی الیکشن میں ریپبلیکنز کو مشکلات کا سامنا ہے ، ایران جنگ خاص طور پر ٹرمپ انتظامیہ کیلئے خطرہ ثابت ہو سکتی ہے ، یہاں اچانک ایسی تبدیلی ممکن ہے جس سے عوام بھی شاک ہو جائے ۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران جنگ سے خود بھی نکلنے کی کوشش میں ہے ، کانگریس مہنگائی اور جنگ کو لے کر ٹرمپ پر دبا ؤ بڑھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں صدر خود فارن فیصلے کرتا رہا ، صورتحال یہی دکھائی دے رہی ہے کہ ٹرمپ کو الیکشن میں ایران جنگ زیادہ پریشان کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments