اسمبلی کا فیصلہ اٹل، سندھ دھرتی ایک ہی رہے گی،سعدیہ جاوید

اسمبلی کا فیصلہ اٹل، سندھ دھرتی ایک ہی رہے گی،سعدیہ جاوید

تقسیم سندھ کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنی سیاسی زمین تلاش کریں،ترجمان سندھ حکومت نئے صوبوں کا نعرہ سیاسی سانسیں بحال رکھنے کی ناکام کوشش، مصطفی کمال کے بیان پر ردعمل

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان سندھ حکومت نے مصطفی کمال کے نئے صوبوں سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تقسیم کا خواب دیکھنے والے پہلے اپنی سیاسی زمین تلاش کریں، وفاقی وزارت کے مزے اور صوبوں کی تقسیم کے شوشے ، یہ پرانی سیاست اب نہیں چلے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے خود ایک انٹرویو میں ایم کیو ایم کو ’’رینٹل جماعت‘‘قرار دیا تھا۔ ان کے اپنے الفاظ تھے کہ ایم کیو ایم کو پیسے دے کر کوئی بھی کام کرا لو، جس جماعت میں مصطفی کمال پروان چڑھے اور جس کے رکن رہے اس پر ٹارگٹ کلنگ، چائنا کٹنگ اور بوری بند لاشوں جیسے سنگین الزامات کراچی نہیں بھولا۔

سعدیہ جاوید نے کہا ایم کیو ایم کے ماضی سے جڑے سوالوں کا جواب دئیے بغیر شہر کو امن کا درس دینا مناسب نہیں، 16 سالہ کارکردگی پر طعنہ دینے والے وفاق میں بیٹھ کر عوام کا کون سا دکھ بانٹ رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل کا راگ الاپنے والے پہلے میرٹ پر دی گئی ہماری نوکریوں کا ریکارڈ دیکھ لیں،نئے صوبوں کا نعرہ اپنی سیاسی سانسیں بحال رکھنے کی ناکام کوشش ہے ، نئے صوبوں کے دعویدار بلدیاتی ضمنی انتخابات میں ایک نشست بھی نہیں جیت سکیں گے ، سندھ دھرتی ایک تھی، ایک ہے اور ایک ہی رہے گی، اسمبلی کا فیصلہ اٹل ہے ، لسانی سیاست کے ذریعے شہر کا امن خراب کرنے کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...