پیپلز پارٹی گورنر پختونخوا کے آئینی کردار، وفاق سے رابطے متنازعہ نہ بنائے: طارق فضل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی، گورنر پختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازعہ نہ بنائے۔۔۔
وہاں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہمارا اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا، اس سے پختونخوا میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک صوبے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل میں انہوں نے مزید کہا کہ پختونخوا سے دہشتگردی کا خاتمہ اور ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے گورنرکا مضبوط ہونا ضروری ہے ، وفاقی حکومت گورنرپختونخوا کو با اختیار بنا رہی ہے ، حالیہ آرڈیننسز گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں ۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ پختونخوا میں دہشتگردی کے خلاف مو ثر اقدامات اور ترقی کیلئے گورنر کو مکمل سیاسی حمایت ملنی چاہیے ، فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ رکھنا آئینی و انتظامی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments