صلح کی شرط پربیوی سے مکان اپنے نام منتقل کرانا شرعی تحفہ نہیں:سپریم کورٹ

صلح کی شرط پربیوی سے مکان اپنے نام منتقل کرانا شرعی تحفہ نہیں:سپریم کورٹ

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)صلح کی شرط پر بیوی سے مکان اپنے نام منتقل کرانا شرعی و قانونی تحفہ نہیں، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے۔

 کہ مسلم قانون کے تحت ہبہ (تحفہ)کی تکمیل کے لیے جائیداد دینے کے اعلان، تحفہ قبول کرنے اور قبضہ منتقل کرنے کے تینوں بنیادی ارکان کا پورا ہونا ضروری ہے ، جبکہ ازدواجی تعلقات بحال کرنے یا صلح کرنے کی شرط پر بیوی سے مکان اپنے نام منتقل کرانا آزادانہ رضامندی سے دیا گیا تحفہ تصور نہیں ہو سکتا۔جسٹس شاہد وحید نے تحریر کردہ فیصلے میں قرار دیا کہ تحفہ محبت اور رضامندی کا اظہار ہوتا ہے ، اسے ازدواجی تعلقات برقرار رکھنے کی قیمت نہیں بنایا جا سکتا۔ قرآن و سنت کے مطابق شوہر بیوی کی جائیداد صرف اسی صورت حاصل کر سکتا ہے جب بیوی اپنی آزادانہ خوشی اور رضامندی سے دے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...