بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈ ے سیریز،15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

 بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈ ے سیریز،15رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

ٹی 20سیریز نہ کھیلنے والی نشرح سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناون ڈے سکواڈ کا حصہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،کلین سویپ فتح حاصل کرنیوالے ٹی 20سکواڈ میں 3تبدیلیاں کی گئیں ، انعم امین، صبا نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرح سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئیں ۔ون ڈے سیریز میں کپتان بسمہ معروف کو عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان،ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل،ارم جاوید،ثنا میر، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، عروب شاہ ، فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز کا ساتھ حاصل ہوگا،پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں