فرانسیسی سپائیڈر مین کا ایک اور کارنامہ
حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو سپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے
لاہور(نیٹ نیوز)حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو سپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے ہوئے ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے ،55 سالہ فرانسیسی باشندہ ایلن رابرٹ جس کا نک نیم سپائیڈر مین ہے شاید اس کردار سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے اسی لئے وہ اب تک دنیا بھر کی100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے ۔گزشتہ روز رابرٹ نے ہانگ کانگ کی165میٹر بلند فور سیزن ہوٹل کی بلڈنگ کو 35سے 40منٹ میں بنا کسی حفاظتی آلات کے سر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھنے سینکڑوں مقامی باشندے اور پولیس اہلکاربھی موجود تھے ۔