ایک منٹ میں 26تربوز دو حصوں میں کاٹ کر گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا
امریکا کے اس فولادی شخص کی مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے تربوز کواپنے پیٹ پررکھ کر تیز دھار تلوار سے...
نیویارک (نیٹ نیوز) کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ دیاہے ۔ امریکی شہر نیویارک سے تعلق رکھنے والے آشریتا فرمین نے اپنے ساتھی سے ایک ایک کر کے تربوز اپنے پیٹ پر رکھوائے اور پھر اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 26تربوز کاٹ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔واضح رہے فرمین کے اس کارنامے کے جلد باقاعدہ گنیز بک میں درج کیا جائیگا۔ جبکہ اس سے قبل بھی وہ کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے ۔