باڈی بلڈنگ کے ماہر جاپانی دادا جان
یوں تو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی اکثر افراد کی جسمانی فٹنس ساتھ چھوڑ دیتی ہے لیکن جناب ویڈیو میں نظر آنیوالے یہ جاپانی دادا جان تو ایک مثال ہیں
لاہور(نیٹ نیوز)جنہوں نے نوجوان باڈی بلڈرزکو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔جی ہاں،جاپان سے تعلق رکھنے والے 82سالہ معمر شخص نہ صرف باڈی بلڈنگ کے ماہر ہیں بلکہ اس عمر میں بھی نوجوانوں کی طرح بھاری بھرکم وزن اُٹھاتے ہوئے ویٹ لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے روزانہ پابندی سے ورزش بھی کرتے ہیں اور کئی مقابلے اپنے نام بھی کر چکے ہیں۔