مصرمیں پہلی دفعہ ہنسی کلب کا قیام

 مصرمیں پہلی دفعہ ہنسی کلب کا قیام

مصر میں کام کے بوجھ ، تھکاوٹ اور معاشی دباؤ میں کمی لانے کیلئے تین دوستوں نے مل کرہنسی کلب قائم کیا ہے ۔

لاہور (نیٹ نیوز)یہاں آنے والے افراد کو ہنسانے کی کوشش کی جاتی ہے ، اس کے ساتھ ان کیلئے تفریح کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے وسط میں شاہراہ عدلی پر واقع ہنسی کا یہ کلب3 دوستوں احمد عبدالفتاح، احمد حسام اور محمد الشربینی نے مل کرقائم کیا ہے ۔ تینوں کے ذہن میں یہ تخیل ایک کیفے کے قیام کے دوران آیا۔ انہوں نے ایک ایسا کلب بنانے کا فیصلہ کیا جہاں لوگوں کو چائے اور کافی کے ساتھ ساتھ ہنسی مذاق کا بھی ماحول فراہم کیا جائے ۔ مصر میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور پہلا کلب ہے ۔رپورٹ کے مطابق یہاں پر آنے والوں کو ان کی پسند کی موسیقی بھی سنائی جاتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں