شنگھائی میں روبوٹس نے ریسٹورنٹ کے ویٹروں کی چھٹی کرادی

شنگھائی میں روبوٹس نے ریسٹورنٹ کے ویٹروں کی چھٹی کرادی

دنیا بھر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس اور روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانوں کیلئے آسائشیں پیدا کی جارہی ہیں

شنگھائی(نیٹ نیوز) لیکن ساتھ ساتھ ماہرین روبوٹس سے انسان کو خطرہ درپیش ہونے کی بھی نشاندہی کر رہے ہیں خصوصاً نوکریوں کے مواقع کم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ، اس کی عملی مثال ہمیں چین میں نظر آتی ہے جہاں شنگھائی کے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹس ویٹروں کا مکمل کام سنبھال چکے ہیں ۔ ای کامرس کی دنیا کی بڑی کمپنی علی بابا کے زیر انتظام نیشنل ایگزی بیشن اینڈ کنونشن سنٹر میں قائم سمارٹ ریسٹورنٹ کو مکمل طور پر انسانوں کے بغیر صرف روبوٹس کی مدد سے چلایا جارہا ہے ۔چند ملازم صرف روبوٹس کی آپریٹنگ کیلئے رکھے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں