چینی شخص نے ریلوے سٹیشن کا خوبصورت ماڈل بنا ڈالا

 چینی شخص نے ریلوے سٹیشن  کا خوبصورت ماڈل بنا ڈالا

چین سے تعلق رکھنے والے Zhang Jiu'an نامی شخص نے ریلوے سٹیشن بنانے کا خواب دیکھا اور اپنے گھر...

بیجنگ( نیٹ نیوز) کے احاطے میں خوبصورت ریلوے سٹیشن بنا کر اس خواب کو سچ کر دکھایا۔خود کو اپنے ریلوے سٹیشن کا کنگ کہنے والے Zhang Jiu'anنے یہ ماڈل پانچ سال کی انتھک محنت کے بعد قائم کیا ۔ریلوے سٹیشن کی اس خوبصورت دنیا میں نہ صرف ٹرین کی آمد و رفت دکھائی دیتی ہے بلکہ ٹرین کی آمد کی آوازوں کے ساتھ ساتھ قلی سامان اُٹھاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔مسافر ٹرین کی آمد کا انتظار بھی کرتے نظر آرہے ہیں اور صرف یہی نہیں ٹرین کے اس پورے ماڈل میں کول ٹاور، سڑکیں، دریا، فیکٹریاں و دیگر تمام مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو حقیقتاََ کسی ریلوے سٹیشن اور ٹرین کی گزر گاہ کا منظر لگتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں