ماڈلز کی چاکلیٹ ڈریسز کیساتھ واک
پیرس میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقادکیا گیا جس میں شرکا نے چاکلیٹ سے تیار کردہ پراڈکٹس پیش کیں جبکہ ماڈلز نے بھی ریمپ پر چاکلیٹ ڈریسز کیساتھ کیٹ واک....
لاہور(نیٹ نیوز) کی۔رپورٹ کے مطابق پیرس میں ہر سال ایک انو کھے فیشن شو کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں تمام ماڈلز چا کلیٹ سے بنائے گئے لباس زیب تن کئے ریمپ پر واک کرتی ہیں۔اس شو میں ڈیزائنرز اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ شو ہر سال دنیا بھر کے مختلف مما لک میں ہوتا ہے جس میں چا کلیٹ سے متعلق ہر قسم کی معلومات اور چاکلیٹ پر مختلف اقسام کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا تا ہے ۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ 4نومبر تک جاری رہے گا۔