بجلی کے ذریعے زخم تیزی سے ٹھیک کرنے والی پٹی متعارف

بجلی کے ذریعے زخم تیزی سے ٹھیک کرنے والی پٹی متعارف

یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں

وسکانسن(نیٹ نیوز) یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ دیرینہ زخم اور ناسور برقی سرگرمی سے جلدی ٹھیک ہوجاتے ہیں اسی بنا پر امریکی ماہرین نے ہلکی پھلکی پٹی بنائی ہے جو برقی جھماکوں سے زخم کو تیزی سے ٹھیک کرسکتی ہے ۔یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے سائنس دانوں نے یہ باسہولت برقی ڈریسنگ بنائی ہے جو مریض کے گھومنے پھرنے سے بجلی بناتی ہے ۔جدید ڈریسنگ میں بہت باریک نینو جنریٹرز لگائے گئے ہیں اورجیسے جیسے مریض چلتا پھرتا ہے تو نینو جنریٹرز میں بجلی بنتی ہے اور بجلی کی لہروں سے دیرینہ ناسور تیزی سے مندمل ہونا شروع ہوجاتا ہے ۔چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ جو زخم عام حالات میں 12 روزمیں درست ہوتے ہیں الیکٹریکل پٹی نے اسے تین دن میں ٹھیک کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں