جنوبی افریقہ میں کلر میراتھن

جنوبی افریقہ میں کلر میراتھن

خوشگوار اور صحتمند زندگی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے جنوبی افریقہ میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیا

لاہور(نیٹ نیوز)خوشگوار اور صحتمند زندگی کا شعور اُجاگر کرنے کیلئے جنوبی افریقہ میں کلر میراتھن کا انعقاد کیا گیاجس میں شریک سینکڑوں افراد نے دوڑتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو دلکش رنگوں میں جی بھر کر نہلایا اور خوب لطف اندوز ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرپورٹ الزبتھ کے مشہور پارک میں رنگوں کی بہار چھائی رہی اس موقع پر مارچنگ بینڈز اور ڈانسنگ مقابلوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ نوجوانوں سمیت بچوں کی بھی بڑی تعداد نے اس ایونٹ میں شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں