4ہزار سال قدیم مقبرہ مکمل درست حالت میں دریافت
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وادیوں میں تحقیقات میں مصروف ماہرین آثارقدیمہ کو قدیم مقبرے کے آثار ملے
لاہور (نیٹ نیوز)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی وادیوں میں تحقیقات میں مصروف ماہرین آثارقدیمہ کو قدیم مقبرے کے آثار ملے ،جس پر بیرون ملک سے بھی ماہرین کو طلب کیا گیا۔ مشترکہ تحقیقات میں قدیم مقبرے کو محفوظ حالت میں دریافت کرلیا گیا ۔مصر کے آثار قدیمہ کے سیکرٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایا کہ اس مقبرے سے مختلف رنگ کی مورتیاں اور فرعون کے مجسمے بالکل درست حالت میں ملے ہیں۔ یہ نوادرات 4 ہزار 4 سو سال سے انسانی ہاتھ سے محفوظ رہے تھے ۔یہ مقبرہ فرعون کے محل کے نزدیک واقع تھا اس شاہی محل میں فرعون وائٹے اپنی والدہ، اہلیہ اور دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ مقیم تھا۔ مصطفی وزیری کے مطابق مقبرے میں موجود مجسمے بھی فرعونِ زمانہ، اہلیہ اور اس کی والدہ کے ہیں۔