جاپان میں گھوڑوں کی انتہائی سست رفتار انوکھی ریس
گھوڑوں کی ریس میں عموماً ان کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے
ٹوکیو(نیٹ نیوز) گھوڑوں کی ریس میں عموماً ان کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے جس میں گھوڑوں کو غیر معمولی طور پر سست کیا جاتا ہے اور اس کے لیے ان پر وزن ڈالا جاتا ہے ۔بانیئے نامی یہ عجیب گھڑ دوڑ ایک عرصے سے جاری ہے اور آج بھی جاپان کے علاقے ‘ہوکائیڈو’ میں بہت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے ۔ اس میں استعمال ہونے والے گھوڑے کسانوں کی مدد کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور ریس میں انہیں 500 سے 1200 کلوگرام تک وزن ایک سلیج کے ذریعے گھسیٹنا ہوتا ہے ۔ اپنی جسامت کے لحاظ سے گھوڑوں کو وزن کھینچنے کی صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا جاتا ہے ۔