صحت مند زندگی کیلئے کیلشیئم کا استعمال ضرور ی قرار
صحت مند زندگی کے لئے کیلشئم کا استعمال ضروری ہے ،
کراچی (نیٹ نیوز)کیلشیئم کی کمی دور کرنے اور صحتمند زندگی گزارنے کیلئے ڈاکٹروں نے چار اہم چیزیں بتادیں ، غذائیت سے بھرپور بادام میں موجود فاسفورس، فولاد اور میگنیشیم سے انسانی جسم کو کیلشیئم حاصل ہوتا ہے ۔انجیرکا استعمال خاص طور سے سردیوں میں کیا جاتا ہے ،اس میں شامل کیلشیئم غذائیت کے ساتھ ساتھ بھرپور توانائی بھی فراہم کرتی۔کینو میں کیلشیئم کے ساتھ وٹامن سی بھی ہوتا ہے اور کیلشیئم حاصل کرنے کیلئے یہ ایک بہترین پھل ہے ۔تل کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے انتہائی مفید ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاؤ کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ۔ڈاکٹرزکا کہناہے کہ بادام ،انجیر،کنواورتل کا استعمال کیلشیئم کی کبھی کمی نہیں ہونے دیتا۔