رات کیساتھ دوپہر کی نیند نوجوانوں کا شوگر لیول بڑھانے لگی

رات کیساتھ دوپہر کی نیند نوجوانوں  کا شوگر لیول بڑھانے لگی

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ دن بھر میں ایک مرتبہ پوری نیند لینے کے بجائے کچھ وقت دوپہر میں نیند پوری کرنے کے عادی نوجوان ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔سنگا پور کے نیورولوجسٹ مائیکل چی نے اپنے تحقیقی مقالے میں انکشاف کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں

سنگاپور سٹی(نیٹ نیوز) اپنی نیند کو رات اور دوپہر کے وقفوں میں پورا کرنے والے نوجوانوں کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات قوی ہوجاتے ہیں۔ نیورولوجسٹ مائیکل چی نے 15 سے 19 سال کے نوجوانوں کے نیند کی مختلف عادات رکھنے والے دو گروپس پر ریسرچ کی۔ ایک گروپ میں رات کی ساڑھے چھ گھنٹے کی مسلسل نیند لینے والے نوجوانوں کو رکھا گیا جبکہ دوسرے گروپ میں نوجوانوں کو رات میں 5 گھنٹے اور دوپہر میں 90 منٹ کی نیند لینے والوں کو رکھا۔نیورولوجسٹ مائیکل چی نے 3 سال تک دونوں گروپ کے نوجوانوں میں پیدا ہونے والی جسمانی اور نفسیاتی تبدیلیوں کا جائزہ لیا، جس میں حیران کن طور پر رات میں 5 گھنٹے اور دوپہر میں 90 منٹ کی نیند لینے والے نوجوان زیادہ متحرک، سرگرم اور حافظے کے تیز ہوتے ہیں تاہم اس گروپ کے نوجوانوں کے لیب ٹیسٹوں میں شوگر لیول ہائی آتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں