وارداتیں:لاکھوں روپے ، قیمتی اشیا، گاڑیاں چھن گئیں
عدنان 2لاکھ 15ہزار، افضل 2لاکھ ، عبدالسلام ڈیڑھ لاکھ نقدی سے محروم ہنجروال، شادمان گاڑیاں ، لوئر مال، ٹائون شپ ،نوانکوٹ سے موٹرسائیکل چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ،موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔ ڈاکوئوں نے فیکٹری ایریا میں عدنان سے 2 لاکھ15 ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگرقیمتی اشیالوٹیں،رنگ محل میں افضل سے 2 لاکھ نقدی اور موبائل فون، شالیمار میں کرامت سے 1 لاکھ 80 ہزار نقدی اور موبائل فون، گلشن اقبال میں عارف سے 1 لاکھ 65ہزار اور موبائل فون، کاہنہ میں عبدالسلام سے 1لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،سندر میں سکندر سے 1لاکھ 30ہزار نقدی ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔ہنجروال اور شادمان سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال، ٹائون شپ اور نوانکوٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔