غیر معمولی ذہانت،یادداشت رکھنے والی جاپانی چمپینزی مر گئی

غیر معمولی ذہانت،یادداشت رکھنے والی جاپانی چمپینزی مر گئی

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں اپنی غیر معمولی ذہانت اور یادداشت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور مادہ چمپینزی ‘آئی’ 49برس کی عمر میں مر گئی۔ٹوکیویونیورسٹی کے ریسرچ سینٹر کے مطابق آئی بڑھاپے اور ۔۔۔

جسمانی اعضا کے ناکام ہونے کے باعث پُرسکون انداز میں دنیا سے رخصت ہوئی، اس دوران مرکز کا عملہ اس کے ساتھ موجود تھا۔آئی کو جانوروں کی ذہانت پر تحقیق کی دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل تھا، اسے 1977 میں مغربی افریقہ سے جاپان لایا گیا تھا، جہاں وہ چمپینزیوں کی سوچ اور یادداشت پر ہونے والی ایک اہم تحقیقی منصوبے کا مرکزی کردار بنی، آئی کو ڈرائنگ اور پینٹنگ کا بھی شوق تھا اور وہ کاغذ پر تصاویر بناتی تھی۔سائنس دانوں کے مطابق آئی اس قدر ذہین تھی کہ وہ اعداد، رنگوں اور اشیا کو بخوبی پہچان سکتی تھی، اسے بچپن ہی سے ایک خصوصی کمپیوٹر کی بورڈ کے ذریعے تربیت دی گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں