آئی جیل تھراپی سے شدید بینائی کے نقصان میں بہتری
لندن(نیٹ نیوز)طبی ماہرین نے ایک ایسی ممکنہ تھراپی دریافت کی ہے جو شدید بینائی کے نقصان کا شکار افراد کے لیے نئی امید بن سکتی ہے ۔۔۔
اس تحقیق میں ایک عام طور پر استعمال ہونے والا جیل (ہائیڈروکسی پروپائل میتھائل سیلولوز hydroxypropyl methylcellulose) استعمال کیا گیا، جو عموماً آنکھوں کی سرجری کے دوران لگایا جاتا ہے ۔لندن کے معروف مورفیلڈز آئی ہسپتال میں کی گئی اس تحقیق کے مطابق جیل کے استعمال سے ایک نایاب اور پہلے ناقابلِ علاج سمجھی جانے والی بیماری ہائپو ٹونی (Hypotony) میں مبتلا 8 میں سے 7 مریضوں کی بینائی بحال ہو گئی، یہ بیماری آنکھ کے اندر دباؤ غیر معمولی حد تک کم ہونے کے باعث پیدا ہوتی ہے ، جس سے آنکھ کی ساخت متاثر ہوتی ہے اور شدید بینائی کے مسائل یا حتیٰ کہ اندھا پن بھی ہو سکتا ہے ۔