ماہرین آثار قدیمہ نے 3ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرلی

ماہرین آثار قدیمہ نے 3ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرلی

یہ بندرگاہ عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیرکیلئے پتھروں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرلی ، یہ بندرگاہ عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیرکیلئے پتھروں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بندرگاہ مصر کے جنوبی شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے اورمصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1292سے 1543قبل مسیح تک استعمال کی جاتی رہی ہے ۔ اس بندرگاہ کے ذریعے لے جائے جانے والے پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کئے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں