بے صبری وقت سے پہلے بڑھاپے کی وجہ
صبر انسانی شخصیت کی بہت بڑی خوبی تصور کیا جاتا ہے مگر یہ زندگی کو طویل بنانے کا باعث بھی بنتا ہے ،
سنگاپور(نیٹ نیوز)یہ بات سنگاپور یونیورسٹی میں ہونیوالی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے ۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بے صبر افراد قبل از وقت بڑھاپے کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان کی عمر بہت تیزی سے مٹھی سے نکل جاتی ہے تاہم ایسے افراد مراقبہ کرکے بڑھاپے کو روک سکتے ہیں ۔اس تحقیق کے دوران محققین نے 1100 طالب علموں پر تجربہ کیا ،یہ تحقیق طبی جریدے پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شائع ہوئی ہے ۔