طیارے کے درمیان میں کاک پٹ والا انوکھا سپرسانک جیٹ

طیارے کے درمیان میں کاک پٹ والا انوکھا سپرسانک جیٹ

جب بھی جدید اور تیز رفتار طیارے کی بات ہو تو انجینئر عجیب و غریب ڈیزائن پیش کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ، حال ہی میں ناسا کے ڈیزائنرز نے ایک ایسے سپر سانک طیارے کا تصور پیش کیا ہے

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)جب بھی جدید اور تیز رفتار طیارے کی بات ہو تو انجینئر عجیب و غریب ڈیزائن پیش کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ، حال ہی میں ناسا کے ڈیزائنرز نے ایک ایسے سپر سانک طیارے کا تصور پیش کیا ہے جس میں کاک پٹ درمیان میں لگا ہے اور انتہائی ستواں طیارے کے ڈھانچے کو دیکھ کر اس پر پنسل کا گمان ہوتا ہے ۔ اس طیارے کو ایکس 59 کیو یو ای ایس ایس ٹی یا کیوسٹ کا نام دیا گیا ہے ۔طیارے کی نوک پر دو جدید ترین کیمرے نصب ہیں جو مشترکہ طور پر پورا منظر دکھاتے ہیں اور بہت دور نصب کاک پٹ میں موجود پائلٹ عین حقیقی منظر کی طرح پوری علاقے کو دیکھتا ہے ، ناسا نے اس نظام کو بیرونی بصری نظام یا ایکس وی ایس کا نام دیا ہے ۔طیارے کی دوسری خاص بات یہ ہے کہ یہ جیسے ہی آواز کی رفتار سے آگے جاتا ہے تو اس سے بلند آواز والی صوتی گونج پیدا نہیں ہوتی۔ سماعت چیردینے والی یہ آواز بسا اوقات بم گرنے جیسی ہوتی ہے ، اسی وجہ سے امریکی سرزمین پر سونک بوم والے طیاروں پر پابندی عائد کردی گئی ہے کیونکہ اس کی ہولناک آواز لوگوں کو خوفزدہ کردیتی ہے ۔لیکن انجینئرکب ہمت ہارتے ہیں اور اس کے تدارک کیلئے انہوں نے جدتوں بھرا نیا طیارہ ڈیزائن کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں