سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونیوالی خاتون کو 3 ملین ڈالر مل گئے

سائن بورڈ سے ٹکرا کر زخمی ہونیوالی  خاتون کو 3 ملین ڈالر مل گئے

امریکی عدالت نے کیسینو انتظامیہ کو ‘فرش گیلا ہے ’ کے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گرنے والی خاتون کے زخمی ہونے پر 3 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

اوہائیو(نیٹ نیوز)بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں کیسینو انتظامیہ نے اپنی غفلت کے باعث خاتون کو گھٹنے کا فریکچر ہونے پر عدالتی حکم کے تحت زر جرمانہ کی مد میں 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کردی۔ لِنڈا ساڈوسکی کیسینو کے فرش پر الٹے پڑے سائن بورڈ سے ٹکرا کر گر گئی تھیں جس کے باعث ان کے گھٹنے کا گولہ ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث انہیں گولے کی تبدیلی کا آپریشن کرانا پڑا جبکہ ابھی ایک سرجری باقی ہے ۔ عدالت نے کیسینو انتظامیہ پر جرمانہ بھی عائد کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں