جنگلی مرغیوں کی برطانوی جزیرے پر ’’حکومت ‘‘قائم

جنگلی مرغیوں کی برطانوی جزیرے پر ’’حکومت ‘‘قائم

لندن کے ایک جزیرے جرسی میں مرغیوں نے اپنی ’’حکومت ‘‘قائم کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی مرغیوں نے جزیرہ جرسی کے رہائشیوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے

لندن (نیٹ نیوز)لندن کے ایک جزیرے جرسی میں مرغیوں نے اپنی ’’حکومت ‘‘قائم کرلی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگلی مرغیوں نے جزیرہ جرسی کے رہائشیوں کیلئے زندگی مشکل بنا دی ہے ۔کبھی یہ مرغیاں باغات کا حال خراب کرتی ہیں، کبھی ٹریفک بلاک کرتی ہیں اور اکثر تو جاگنگ کرتے افراد کو خوفزدہ کرتی ہیں۔ان مرغیوں کے خاتمے کی مہم بھی شروع کی گئی تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ ہے ،ایسا مانا جاتا ہے کہ یہ مرغیاں کبھی پالتو تھیں جن کو چھوڑ دیا گیا اور اب وہ جنگلی ہوکر سو یا اس سے زائد کی تعداد میں گروپس کی شکل میں گھومتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں