جسم میں وٹامن بی 6اورآئرن کی کمی ذہنی تناؤ کا باعث

جسم میں وٹامن بی 6اورآئرن کی کمی ذہنی تناؤ کا باعث

ذہنی تناؤآج کل عام مر ض بن چکاہے اور ہر دوسرا شخص ان کا شکار نظر آتا ہے

لاہور (نیٹ نیوز)ذہنی تناؤآج کل عام مر ض بن چکاہے اور ہر دوسرا شخص ان کا شکار نظر آتا ہے ، حال ہی میں ماہرین نے اس کا ایک اور سبب تلاش کرلیا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یوں تو مختلف دماغی امراض و مسائل کی بڑی وجہ جینیات، دماغ کی کیمسٹری، ماحولیاتی عوامل اور کوئی طبی مسئلہ یا بیماری ہوتا ہے تاہم ذہنی تناؤ کا تعلق جسم میں مختلف غذائی اجزا کی کمی سے بھی ہوسکتا ہے ۔ان کے مطابق جسم میں وٹامن بی 6 اور آئرن کی کمی دماغی مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے ۔حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وٹامن بی 6 اور آئرن کی کمی دماغ کے اس حصے میں کیمیائی تبدیلیوں میں اضافہ کردیتی ہے جو شدید گھبراہٹ، گھٹن محسوس ہونے ، سانس کے تیزی سے چلنے اوربے چینی کا ذمہ دار ہوتا ہے ۔تحقیق کیلئے 21 افراد پر مشتمل گروہ کی جانچ کی گئی جو ذہنی تناؤ میں مبتلا تھے ،ماہرین نے دیکھا کہ بیماری کی شدت ان کے جسم میں موجود غذائی اجزا کی سطح پر منحصر تھی اوران افراد میں وٹامن بی 6 اور آئرن کی سطح کم تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پہلو پر مزید جامع تحقیق کی ضرورت ہے تاہم صحت مند اور متوازن غذا کا دماغی صحت مندی سے نہایت گہرا تعلق ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں