برازیل میں رواں سال 50کروڑ شہد کی مکھیوں کی موت
شہد کی مکھیاں کھیتی باڑی کو بڑھاوا دیتی ہیں، اگر یہ مکھیاں آج ختم ہوجائیں تو صرف چند مہینوں میں انسانیت کو غذا کے لالے پڑجائیں گے
ریو ڈی جنیرو(نیٹ نیوز)۔ برازیل سے یہ خبر آئی ہے کہ وہاں شہد کی مکھیوں کے مرنے کی رفتار بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور رواں سال میں 50کروڑ شہد کی مکھیاں مرچکی ہیں،اس کی وجہ زراعت میں استعمال ہونے والی کیڑے مار دواؤں کا اندھا دھند استعمال ہے جو مکھیوں کیلئے جان لیوا زہر ہے ۔ماہرین کے مطابق مکھیاں ایسی دوائی سے مریں جس پر امریکہ اوریورپ میں انسانی کینسر کا سبب بننے پر پابندی عائد ہے ۔